پاکستان

رحیم یار خان: ملک مشکل حالات میں ہے کردار ادا کرنا ہوگا۔ نواز شریف

رحیم یارخان(بیوروچیف) غریب غریب تر ہورہا ہے اور امیر امیر تر ہورہا ہے۔ پاکستان کو چلانے کے لیے جرات سے کام لینا ہوگا۔ وزیرا عظم بچوں سے پوچھ رہے ہیں کہ سزا ئے موت قبول کروں یا چھ ما ہ کی سزا۔جو وزیراعظم بچوں سے پوچھ رہا ہے وہ ملک کیا چلائے گا۔  مشرف جو اپنے آپ کو سپر پاور کہتا تھا  ایک فون پر جھک گیا۔ مجھے پانچ پانچ کالیں آئیں مگر میں نے وہ کیا جو پاکستانی عوام کی خواہش تھی۔ پاکستان مشکل دور سے گز رہا ہے۔ عدالتوں کے فیصلے نہیں مانے جارہے۔ عدالتوں کی تذلیل کی جارہی ہے۔ پاکستان کو پتا نہیں کس کی نظر لگ گئی ہے؟ہمارے دور میں بھارت کے وزیراعظم پاکستان چل کر آئے اور کہا کہ ہم سے صلح کرلو، ہمارے دور میں پاکستان میں بجلی عام تھی یہاں تک کہ ہم بھارت کو بجلی دینے کا سوچ رہے تھے اور آج بھارت ہمیں بجلی دینے کی پیش کش کررہا ہے۔ہوش کے ناخن نہ لیے تو پاکستان کا باقابل تلا فی نقصان ہوگا۔ میاں نواز شریف نے رحیم یار خان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم نواز شریف کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker