تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان:ایف آئی اے کا نیٹ کیفے پر چھاپہ، جعلی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی

rahim_yar_khanرحیم یار خان(نامہ نگار) ایف آئی اے کا نیٹ کیفے پر کامیاب چھاپہ۔جعلی گیٹ وے ایکسچینج پکڑی گئی پی ٹی سی ایل کا لاکھوں روپے کا ٹیکہ۔مرکزی ملزم فرار رابطے کے باوجود پی ٹی سی ایل کے ذمہ داروں کا مرکزی ملزم کا نام ظاہر کرنے سے گریز۔ایف آئی اے نے درجنوں موبائل سمز اور ڈیوائس برآمد کر کے قبضے میں لے لیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے محلہ قاضیاں میں واقع نیٹ کیفے پر چھاپہ مار کر وہاں قائم کی گئی جعلی گیٹ وے ایکسچینج پکڑ لی جہاں 12لائنوں کے ذریعے غیر ملکی کالز کروائی جا رہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران جعلی گیٹ وے ایکسچینج قائم کرنے والا مرکزی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔جب اس سلسلہ میں پی ٹی سی ایل کے بزنس منیجر محمد سعید احمد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فرار ہونے والے مرکزی ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا۔باخبر ذرائع کے مطابق جعلی ایکسچینج قائم کرنے والے مرکزی ملزم کا تعلق محکمہ پی ٹی سی ایل سے تھا ایف آئی اے کے اہلکاروں نے قائم کی جانے والی جعلی ایکسچینج میں استعمال کیے جانے والی موبائل سمز اور ڈیوائسز سمیت دیگر سامان قبضے میں لے لیا اور نیٹ کیفے کا سیل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پکڑے جانے والی جعلی گیٹ وے ایکسچینج سے محکمہ پی ٹی سی ایل کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button