تازہ ترینعلاقائی

رحیم یار خان:ضلع بھرمیں چوری کی 9وارداتوں میں لاکھوں روپےکامال چوری

rahim_yar_khanرحیم یار خان(نامہ نگار) ضلع بھر میں چوری کی 9وارداتوں میں لاکھوں روپے کا مال چوری کر لیا گیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق کاچھا کے رہائشی طارق جاوید کے رقبہ سے توڑی مالیتی 2000روپے ملزمان عبدالوحید وغیرہ نے چوری کر لی ، بہودی پور ماچھیاں سے محمد تقی کی بھینس مالیتیے 95000ملزمان اسلم وغیرہ نے اس کے گھر سے چوری کرلی ، چک 236ون ایل سے بہادر علی کے گھر سے ملزمان حضور بخش وغیرہ نے زیورات و نقدی مالیتی 60000روپے چوری کر لی ، چک 5اے سے ضاء الحق کے گھر سے ملزمان مقسود احمد وغیرہ نے زیورات و نقدی مالیتی 82000روپے چوری کر لی ، ترنڈہ میر خان سے محمد اسلم کا ٹرانفارمر مالیتی 60000روپے ملزمان نیاز احمد وغیترہ نے چرا لیا ، خانبیلہ سے وزیر احمد کے گھر ملزمان زبیر احمد وغیرہ نے زیورات و نقدی مالیتی 300000چوری کر لئے ، چانجنی سے محمد لطیف کے گھر سے ملزمان عبدالمنان وغیرہ نے ایک بکرا مالیتی 40000روپے چوری کر لیا ، کچا شاہی روڈ سے نامعلوم چور محمد یوسف کی فیکٹری سے بجلی کی تار مالیتی 6500روپے چرا لے گئے ، رحمت کا لونی ملزمان شمائلہ وغیرہ نے ناصر علی کے گھر سے زیورات و نقدی مالیتی 300000روپے چرا لی پولیس نے مدعیان کی رپورٹ پر تمام ملزمان کے کلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button