تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان:خاوند سےجھگڑےکےبعد بیوی نے زہریلی گولیاں کھاکرخود کشی کرلی

rahim_yar_khanرحیم یارخان(نامہ نگار) خاوند سے ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز جامعہ قادریہ روڑ کی رہائشی 18سالہ عائشہ عثمان کو اقدام خودکشی کرنے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ عائشہ نے شوہر عثمان شاہین سے ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھا لی جس سے اس پر غشی طاری ہو گئی۔جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث عائشہ عثمان دم توڑ گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button