تازہ ترینعلاقائی

رحیم یارخان: اجتماعی زیادتی کےملزمان گرفتارنہ ہوسکے

رحیم یارخان( نمائندہ خصوصی)  میں 22سالہ خاتون کے ساتھ اغواء کے بعد سات روز تک اجتماعی زیادتی ،مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ظاہر پیر کی رہائشی22 سالہ حنیفاں بی بی کی شادی چار سال قبل رکن پور کچہ کے علاقہ میں یاسین سے ہوئی حنیفاں بی بی اپنے سسرال سے ماں ،باپ کو ملنے ظاہر پیر آ رہی تھی کہ راستہ میں ہمسائے خلیل اور ایک نامعلوم شخص اسے ظاہر پیر گھر چھوڑنے کے بہانے گاڑی میں بیٹھا کررحیم یارخان کے علاقہ گلشن اقبال لے گئے اورزیادتی کانشانہ بناتے رہے۔حنیفاں بی بی کے مطابق ملزمان اسے سات روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ،اورملزمان اسے کراچی فروخت کر نے کا ارادہ رکھتے تھے موقع پا کر حنیفاں بی بی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھانہ ظاہر پیر پولیس نے خلیل چاچڑ اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ در ج کرکے کاروائی شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں  کراچی:مسلح ملزمان نجی بینک سے 43 لاکھ روپےلوٹ کرفرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker