پاکستانتازہ ترین

بھائی پھیرو:سیاستدانوں کی لڑائی عوام کیلئے نہیں بلکہ کرسی کے لیے ہے،رحمت وردگ

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کی لڑائی عوام کے لئے نہی ہے بلکہ اقتدار حاصل کر نے کے لئے لڑ رہے ہیں ۔ 2008میں حکومت آنے کے بعد آج تک عوام کے مسائل کی طرف توجہ ہی نہیں دی گئی ۔ مرکزی حکومت سمیت ساری کی ساری صوبائی حکومتیں بھی نا اہل اور عوام دشمن ہیں ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کہا تھا کہ مشرف کے جانے کے بعد یہاں پر دودھ کی نہریں چلیں گی ۔ امریکہ سے چھٹکارا مل جائے گا مگر کچھ بھی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر کسان کے ساتھ جتنا ظلم ہو رہا ہے اُتنا ظلم کسی بھی طبقہ سے نہیں ہوا ۔کروڑوں کسانوں کی کروڑوں من گندم کھلے آسمان تلے پڑی خراب ہو رہی ہے ۔ مگر بار دانہ حکمران طبقہ کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے ۔ مڈل مینوں کے ذریعے کم قیمت پر گندم خرید کر سرکاری سینٹروں پر سپلائی کر کے حکمران ، افسران اور مڈل مین اربوں روپیہ کسانوں کی جیب سے لوٹ رہے ہیں ۔ اس سال گنا ، چاول اور کپاس ک ی نصف قیمت بھی کسانوں کو نہیں ملی اور اب گندم کے کاشت کاروں کو انکی محنت کا صیحح معاوضہ نہیں مل رہا ہے ۔ خارجہ پالیسی کے بارے میں ایک سوال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکہ ہماری آزادی اور خود مختاری کے خلاف ہے جبکہ ایران ہمارا پڑوسی اور مسلمان ملک ہے امریکہ کے ایما پر پاکستان کو ایران کے خلاف کسی قسم کی پابندیوں کا ساتھ نہیں دینا چاہییے ، بلکہ ایران کے ساتھ گیس اور تیل کی تجارت بڑھا کر ہم اربوں روپے بچا سکتے ہیں ۔ سپریم کوٹ کے حکم کے مطابق چاروں صوبوں کو بلدیاتی انتخاب فوری طور پر کروانے چاہییے تاکہ عوام کے مسائل مقامی طور پر حل ہو سکیں ۔ انہوں نے سرائے مغل میں گندم کا پرچیزنگ سینٹر ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر سرائے مغل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ علاقہ سرائے مغل کے لاکھوں کسانوں کو اپنی گندم فروخت کرنے میں آ سانی پیدا ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button