پاکستان

ریلوے میں بدعنوانی کےالزامات،وزارت داخلہ کے سابق چیئرمین ریلوے سمیع الحق خلجی کو ریڈ وارنٹ جاری

لاہور﴿نامہ نگار﴾ وزارت داخلہ  نے سابق چیئرمین ریلوے سمیع الحق خلجی  کے ریڈ وارنٹ  جاری کردیئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریلوے انجنوں  کی خریداری میں بدعنوانی پر سابق چیئرمین  ریلوے کیخلاف  الزامات ہیں جس کے باعث  قومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ  سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں اسکریپ  سکینڈل  اور دیگر الزامات میں مطلوب ہیں جس پر وزارت داخلہ نے  نیب کی اس درخواست پر سابق چیئرمین ریلوے  کیخلاف ریڈ وارنٹ جاری کردیئے واضح رہے کہ  سابق چیئرمین  دو ماہ قبل بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں ان کی گرفتاری کیلئے  ایک ٹیم بنائی جائے گی جو انٹرپول کے تعاون سے ان کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان لائے گی

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نے مالی بجٹ 16-2015 کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker