علاقائی

سنجھورو:ریلوے کی حدود پرناجائزتجاوزات کرنے والےمافیا کونوٹس جاری

سنجھورو﴿نامہ نگار﴾پاکستان ریلوے کی جانب سے ریلوے کی حدود پر ناجائز تجاوزات کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف زمین واگزار کرانے کے لئے نوٹس جاری۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے میرپور خاص کے انسپیکٹر نے ریلوے کی حدود میں ناجائز تجاویزات کرنے والے قبضہ مافیا کے خلاف نوٹس جاری کرتے ہوئے قبضہ مفیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ مورخہ 14-04-12تک ریلوے کی مقبوضہ زمیں رضا کارانہ طور پر خالی کر دیں ورنہ ان کے خلاف ریلوے قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ریلوے حکام کی جانب سے اس سے قبل بھی متعدد بار اسی طرح کے نوٹس جاری کیئے تھے مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا تھا اور ریلوے حکام نے نوٹس کی آڑ میں اپنی جیبیں گرم کی تھیں۔ واضع رہے کہ اس بار سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے خصوصی ہدایت پر ریلوے حکام کو ریلوے کی زمین خالی کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں دیکھنا یہ ہے کیا اس بار بھی ریلوے حکام عدالت کے حکم کو اس کی روح کے مطابق عمل کرتے ہیں یا ان احکامات کو صرف اور صرف اپنی جیب بھرنے کے کئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا کا 56سالہ رہائشی عجیب بیماری میں مبتلا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker