تازہ ترینعلاقائی

ریلوے کے عارضی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری

relwayلاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے ریلوے دفاتر میں کرنیوالے تمام عارضی ملازمین کو فارغ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں جس کے بعد سینکڑوں ملازمین بیروزگار ہونے کا خطرہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کئے جانیوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں کام کرنیوالے عارضی ملازمین کو فارغ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جنرل منیجر ریلوے جنید قریشی نے کہا ہے کہ مالی بحران کے باعث ریلوے دفاتر کے اضافی ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ دوسری طرف عارضی ملازمین نے ریلوے حخام سے استدعا کی ہے کہ وہ پچھلے کئی برس سے کام کر رہے ہیں انہیں بیروزگار نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker