تازہ ترینعلاقائی

ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر، مسافروں نےرات اسٹیشن پرگذاردی

لاہور(نمائندہ خصوصی) ریلوے کا کوئی پرسان حال نہیں۔ لاہور سے گزشتہ شام پانچ بجے کراچی جانے والی نائٹ کوچ اب تک روانہ نہیں ہوسکی ہے۔ ریل گاڑیوں کی غیرمعمولی تاخیر پر سافروں نے اسٹیشن پر احتجاج کیا۔ ریلوے کی بدحالی اور بدانتظامی مسافروں کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہیں ہے۔ بستر بچھائے مسافر گزشتہ شام چار بجے لاہور ریلوے اسٹیشن نائٹ کوچ سے کراچی جانے کے لئے پہنچے تھے جسے پانچ بجے روانہ ہونا تھا۔ لیکن پلیٹ فارم پر ٹرین آئی نہ اس کے آنے کی کوئی امید بنی۔ مسافر راہ تکتے رہ گئے۔ ریلوے حکام کہتے ہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارش کے سبب کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ وہ پہنچیں گی تو انہی کو واپس بھیجا جائے گا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلوے کی بدانتظامی نے انہیں شدید اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔  کئی مسافر کراچی سے آنے والے پیاروں کا استقبال کرنے پہنچے لیکن اب ان رشتے داروں کے لئے فکرمند ہوگئے۔لاہور سے روانہ ہونے والی شاليمار ایکسپریس سات گھنٹے ، تيز گام پندرہ ، نائٹ کوچ اٹھارہ ، علامہ اقبال ایکسپریس بیس ، خیبرمیل بارہ اور فريد ايکسپريس اٹھارہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker