تازہ ترینعلاقائی

لاہوردھماکے کےبعد پشاورریلوے ڈویژن میں سیکورٹی الرٹ

پشاور﴿بیورو رپورٹ﴾لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد پشاور ریلوے ڈویژن میں سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے اور ریلوے کمانڈوز حساس سٹیشنوں پرتعینات کر دیئے ہیں ۔ جبکہ پیٹریوں پر گشت میں اضافہ بھی کر دیا ہے لاہور ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد آئی جی ریلوے کی ہدایات کی روشنی میں پشاور ڈویژن سمیت ملک بھر کے ریلوے کے تمام ڈویژنوں میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے پشاور ڈویژن میں کینٹ ، سٹی ، جہانگیرہ ، نوشہرہ ، اضا خیل ، تاروجبہ ، اٹک سمیت دیگرریلوے سٹیشنوں پر ریلوے پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ریلو ے سٹیشنوں پر سخت تلاشی کاکام شروع کر دیا گیا ہے ۔ پشاور کے دونوں ریلوے سٹیشنوں پر امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ریلوے کے کمانڈوز بھی تعینات کر دیئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker