پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں عید پر بارش کی پیش گوئی

لاہور(نمائندہ خصوصی) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبہ پنجاب میں عید کے دنوں میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہا جب کہ بہاول پور ،لاہور ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید پر اسلام آباد، راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور، گجرنوالہ، ملتان ،بہاولپور ڈویڑن کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ملک میں سب زیادہ بارش بہاول پور میں 49ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  عمران خان بہت جلد کہیں گے کہ عوام بھی نواز شریف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں: پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker