پاکستانتازہ ترین

بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں وقفے وقفے سے بارش جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، سیالکوٹ کے نالہ ڈیک کا بند ٹوٹنے سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان میں بارشیں تھم جانے کے بعد تمام رابطہ سڑکیں بحال ہوگئی ہیں۔ پنجاب کے شہروں سرگودھا، کھاریاں، منڈی بہاوٴ الدین اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، کئی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ سیالکوٹ میں گزشتہ روز چہور کے قریب نالہ ڈیک کا بند ٹوٹنے سے متعدد دیہاتوں کا زمینی راستہ بند ہوگیا ہے اور سیکڑوں ایکڑ زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں کون سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں 2 روز سے ہونیوالی بارشوں کے بعد ڈی جی خان اور راجن پور کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی تھی، بیشتر برسانی ندی نالوں میں پانی کیس طح کم ہونے کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے اور تمام رابطہ سڑکیں بحال ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں ژوب، بارکھان اور رکھنی میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی سے پنیالہ اور پہاڑ پور کے درمیان رابطہ پل بہہ گیا، جس سے قریبی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نوشہرہ میں 4 روز قبل طوفانی بارش کے بعد درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا تھا جس کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ گلگت بلتستان ، مالا کنڈ اور ہزارہ میں رات کی بارش کے بعد موسم ابر آلود ہے۔ مردان میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کشمیر میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  برائے فروخت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker