پاکستانتازہ ترین

بارشوں کا سلسلہ آئندہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات

پاکستان کے متعدد شہروں میں موسلادھار اور تیز بارشیں ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقہ چھور میں پڑی جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 19، استور 4، بہاولنگر 2، بہاولپور 3، بالاکوٹ 4، بھکر 1، منجی 12، چلاس 8، چھور سندھ 80، ڈی جی خان 8، فیصل آباد 7، گلگت 15، گوجرانوالہ 8، گپس 2، ہنزہ 6، اسلام آباد 21، جیکب آباد 4، جہلم 4، کاکول 4، کراچی ائیرپورٹ 3، خضدار 4، لاڑکانہ میں 55، لسبیلہ 2، مالم جبا 3، منڈی بہاؤ الدین 3، منگلا 4، میرپور خاص 4، موہنجو داڑو 26، ملتان 9، مری 25، مظفر آباد 2، نواب شاہ 2، اوکاڑہ 7، پڈعیدن 2، پتن 11، پشاور 2، رسالپور 8، ساہیوال 4، سیدو شریف 5، سکھر ایک، ٹھٹہ میں15 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تین صوبوں سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ آئندہ پیر تک جاری رہ سکتا ہے۔ مشرقی بلوچستان، ژوب، سبی، نصیر آباد اور قلات وغیرہ میں تیزموسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے مون سون کے سلسلے کی وجہ سے بارشیں ہورہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ڈی جی خان اور راجن پور، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں فلیش فلڈنگ کا امکان رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  مون سون بارشیں15فیصدزائدہونیکی توقع،ڈی جی موسمیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker