پاکستانتازہ ترین

ہرنائی ناکس شاہرگ اور گرونواح میں بارش کا سلسلہ جاری، زمین رابطہ منقطع

rainہرنائی(مانیٹرنگ سیل) ہرنائی ناکس شاہرگ اور گرونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ضلع کا ملک بھر سے زمین رابطہ منقطع عوام کو سخت پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب ہرنائی شاہرگ ناکس اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کے روز وقفے وقفے سے جاری رہا بارش سے زمینداروں اور مال مویشی پالنے والے حضرات کو خوشی ہوئی کہ خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے اور زمیندار اچھی فصل کی امید کرتے ہیں اس کے علاوہ چرواہے اور مال مویشی سے وابستہ افراد توقع کر رہے ہیں کہ مویشیوں کی پرورش اور پہاڑی چوٹیوں پر خو رو پودے اور گھاس اگ آئے گے جس سے ان مویشیو ں کی نشوونما ء ہوسکے گی اور مختلف بیماریوں کا خاتمہ یقینی ہوگا جبکہ دوسری جانب کچے مکانات کے مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں بارش کے باعث ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیر پر ناقص میٹریل کے استعمال اور چھپرفٹ پہاڑی کی ادھورا کٹائی کے بعد کچا ملبہ نہ ہٹا نے کے بعد بند ہوگیا ہے جبکہ تورخان کے مقام پر مہندم پل کی تین کروڑ روپوں کی منظوری کے باوجود کام شروع نہ ہونے کے بعد سڑک ہر قسم کا آمدورفت بند ہے ہرنائی کے عوامی حلقوں نے ضلع کی دونوں اہم شاہراہ کو ٹریفک کی آمدرفت کی بحالی کیلئے پراجیکٹ حکام اور بی اینڈ آر ضلع زیارت اور ضلع ہرنائی سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈٹی20: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 3رنز سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker