پاکستانتازہ ترین

موسم پھررنگ بدلنے لگا، مختلف شہروں میں بارش اور برف باری

rainلاہور(مانیٹرنگ سیل) ملک بھر کاموسم پھر رنگ بدلنے لگا ہے ۔ شہر کے مختلف شہروں سے بارش اور برف باری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ پنجاب بھر میں ہلکی بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر برف باری ہوئی جس سے ایک مرتبہ پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوات کے علاقے مالم جبہ ،کالام ،مرغذار میں شدید برف باری ہوئی اور پہاڑوں نے ایک بار پھر برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ سوات اور منگورہ میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایبٹ آباد اور گردنواں میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہے۔ گلیات،نتھیاگلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں برفباری کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔ شدید برفباری نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑی مقامات پر برف باری ہوئی۔ دوسری طرف لاہور ،فیصل آباد ،ساہیوال،چکوال سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے موسم مزید سرد اور کہیں خوشگوار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ،شمالی بلوچستان، کشمیر شمال مشرقی پنجاب سمیت گوجرانوالہ،لاہور،ساہیوال ڈویژن میں اکثر مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب ، خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔ ملک کے سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔ اسکردو منفی تین،استور،ہنزہ دو ،کوئٹہ منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں کے کم سے کم درجہ حرارت کچھ اسطرح رہے ۔اسلام آباد گیارہ،لاہور نو، کراچی سولہ اور پشاور گیارہ سینٹی گریڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button