پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سمیت آزادکشمیر کے کئی علاقوں میں بارش

lahore rainاسلام آباد/راولپنڈی/لاہور/کراچی/سیالکوٹ /کوٹلی (بیورو رپورٹ/نمائندگان)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سمیت آزادکشمیر کے کئی علاقوں میں پیر کی صبح بارش نے جل تھل ایک کر دیئے اور گرمی سے پریشان روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔لاہور میں سحری کے بعدتیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی،موسم خوشگوار تو ہو گیامگر نشیبی علاقوں میں گھٹنے گھٹنے پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔بعض سڑکوں پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہو گئی۔ساون کی پہلی تاریخ، جھڑی لگ گئی۔ہرسووساون رت کے رنگ بکھر گئے۔ سحری کے بعدفضامیں کالی گھٹائیں پھریرے لینے لگیں،تیز ہواؤں کے ساتھ گھٹائیں یوں کھل کر برسیں کہ جل تھل ایک ہو گیا۔ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے موسم خوش گوار۔روزے داروں نے اطمینان کا سانس لیا۔لکشمی چوک،ایمپریس روڈ ،ڈیوس روڈ ،فلیمنگ روڈ ،جی پی اوچوک،محمد نگر،مال روڈ،گورنرہاؤس روڈ،نسبت روڈ،کچا نسبت روڈاورمین بازارگوالمنڈی سمیت دیگر علاقے پانی سے بھر گئے،،سڑکوں پرٹریفک رینگتی رہی۔کئی مقامات پردرخت اور بڑے سائن بورڈ بھی گر گئی اور گاڑیاں پانی میں بند ہو گئیں۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے سے ہی کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،شہر کے بعض علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے بعد موسم نہایت خوشگوار ہوگیا ہے،خاص کر پودوں ،درختوں اور گھاس پر پڑھنے والے بارش کے پانی کے قطروں کے باعث بہت اچھے مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج دن کے اوقات میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت آزاد کشمیر میں کوٹلی ، پلندری میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور کئی روز سے شدید گرمی سے متاثر لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں مزید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 55،اسلام آباد میں 46،جہلم میں 43،پلندری میں 41،بشام اور منگلا میں 34،شنکیاری میں 31تربلیا میں 29، مرالہ اور کوٹلی میں 28جبکہ سیالکوٹ میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker