پاکستانتازہ ترین

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشیں، اموات کی تعداد 54 ہوگئی

پشاور(مانیٹرنگ سیل) ملک کے بیشتر حصوں میں تیز بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ خیبر ایجنسی میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک کے بیشر حصوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ ڈیرہ غازی خان میں تین روز تک جاری رہنے والی بارش کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فصلوں کو نقصان پہنچنے سے کسان پریشان ہیں۔ ژالہ باری کے باعث پڑنے والے گولے نہ پگھلنے سے فصلوں کو مزید نقصان کا خدشہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان پر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کے تیز بہاؤ کا بھی خدشہ ہے۔ راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ راولا کوٹ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ چکوال اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے چراٹ میں اکتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فضاؤں کے شاہین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker