پاکستانتازہ ترین

رواں سال مون سون بارشوں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون بارشوں سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی ہے کیونکہ رواں سال شہروں میں بھی سیلاب آسکتا ہے،صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تیاری مکمل نہیں ہے تاہم کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو موجودہ صورت حال بارے بریفنگ دی جاچکی ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو مالیاتی امداد اور ریلیف سرگرمیوں بارے بھیآگاہ کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ200ملین روپے کے وسائل محفوظ رکھیںاور اس طرح وفاقی حکومت کو بھی50ملین روپے محفوظ رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سوات،چارسدہ،نوشہرہ اور پشاور کے علاقے سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں،اس طرح جنوبی پنجاب،ڈیرہ غازی خان،خوشاب،سرگودھا اور بالائی سندھ میں بھی سیلاب آسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اور بلوچستان میں 3دن تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker