شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور (پاک نیوز)پنجاب کے مختلف اضلاع میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، آئندہ 24گھنٹے کے دوران بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں کا راج ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور، اوکاڑہ، پتوکی، قصور اور بوریوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی اور زیریں پنجاب میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں  اسپکیر پنجاب اسمبلی کے علاقے میں پولیس کی وردیاں پہن کرلوگوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار