پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران بھی ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔لاہور میں صبح سویرے سے ہی آسمان پر بادلوں کا راج ہے، گزشتہ رات بارش کا سلسلسہ وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، چنیوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ پتوکی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور جمبرمیں بھی بادل کھل کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شورکوٹ اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ چونیاں، سانگلہ، بھکر، کلور کوٹ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker