پاکستانتازہ ترین

ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، بارشیں برسانے والا نیا سسٹم منگل سے داخل ہوگا

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ منگل سے ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے جمعہ تک نیا سسٹم ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں دے گا۔ خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ کے چند علاقوں پر بھی نیا سسٹم اثر انداز ہوگا۔ کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے جبکہ بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، ژوب، پشین، ہرنائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور، زیارت، قلات، مستونگ میں منگل (شام) سے جمعرات تک جبکہ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور اور شہید بینظیر آباد میں منگل (شام) اور بدھ کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کراچی سمیت زیریں سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے۔کشمیر، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد کے اضلاع میں بدھ اور جمعرات کو وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker