پاکستانتازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم پھر ٹھنڈا ٹھار

لاہور(پاک نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی رک گئی، موسم بھی ٹھنڈا ٹھار ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ خیبر پختونخواہ، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں باران رحمت کا امکان ہے۔قدرت ہوئی مہربان، کئی شہروں میں بارش کی جھڑی لگ گئی، موسم بھی سہانا ہو گیا۔ لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔باغوں کے شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔ قصور، جھنگ، وہاڑی ،بھکر، صفدرآباد، کندیاں، میاں چنوں، بہاولنگر سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم تبدیل ہوگیا۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود جناح اسپتال لاہور کی لفٹ میں پھنس گئے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker