پاکستانتازہ ترین

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اگلے تین روز مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بادل برسنے کا سلسلہ مزید تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔غیر معمولی بارشوں سے گندم کی کٹائی اور گہائی متاثر ہوگی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں جاری بارشیں مزید 2 سے 3 روز تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی۔پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا( چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں)، اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی ، اٹک سمیت خطئہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، وزیر آباد، گجرات، منڈی بہاء الدین، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک ساتھ بارش کا امکان ہے۔خطہ پوٹھوہار اور پنجاب کے وسیع نہری علاقوں میں جاری گندم کی کٹائی بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پنجاب میں بارش کے ساتھ ژالہ باری گندم کے لیے نقصان دہ ہو گی۔ حالیہ بارشوں کا مرکز خطہ پوٹھوہار اور ہزارہ کے اضلاع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:شادی شدہ خاتون کے ساتھ گیارہ افراد کی اجتماعی زیادتی کا کیس نیا رخ اختیارکرگیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker