لاھور (مانیٹرنگ سیل) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اتوار کی شام کو لاہور میں بہتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے باعث ہرطرف گردوغبار پھیل گیا ،پنجاب کے بعض شہروں میں ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون بارشوں کا آغاز منگل سے ہورہا ہے جس کے بعد ملک میں جاری گرمی کی لہر میں زیادہ کمی آنے کی توقع ہے
You must be logged in to post a comment.