
اسلام آباد(پاک نیوز)عید الفطر کے دوران ملک بھر میں بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران تیز ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یکم مئی سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پانچ مئی تک جاری رہیگا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارشوں سے حالیہ گرمی میں کمی کا بھی امکان ہے جس کے بعد درجہ حرارت چار سے پانچ ڈگری کم ہوسکتا ہے