تازہ ترینعلاقائی

ملک بھر میں مون سون سیزن کا آغاز، کراچی میں بوندا باندی

ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پہلی بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں بیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں بھی رات گئے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولا کوٹ میں اکتالیس، مری میں تئیس ایبٹ آباد بیس، سیالکوٹ پندرہ، بالاکوٹ چودہ، پارا چنار دس اور سیدو شریف میں نو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج سے پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں مون سون کی پہلی بارش ا کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور دالبندین میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker