پاکستانتازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا آغاز

لاہور(نامہ نگار) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے داران اسلام آباد ، راوپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال مالاکنڈ ، ہزارہ ا، پشاور کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، کشمیر قلات مکتران اور مشرقی سندھ میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران راولپنڈی ، گوجرانولہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ساہیوال ، لاہور میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکاں ہے، جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ، مالاکنڈ،ہزارہ ، پشاور، کوئٹہ ، قلات اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اس دوران بالائی پنجاب میں چند ایک مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مظفر آباد میں تینتیس ملی میٹر ، جہلم بتیس ، کاکول تیس ، سیالکوٹ اناتیس ، مالم جبہ تیئیس ، بالاکوٹ اکیس ، مری سترہ ، منڈی بہائودین پندرہ ، اسلام آباد بوکڑہ تیرہ ، کامرہ دس ، منگلہ ، بارخان آٹھ ، چکوال سات ، گڑھی دوپٹہ ، کوٹلی جھ ، جوہرآباد ، خضدار پانچ ، اسلام آباد گولڑہ چار ، میانوالی ، اسلام آباد سید پور ، سرگودھا تین اور اسلام آباد زیروپوائینٹ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندن میں سینتالیس ، سکھر ، سبی ، جبکب آباد میں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker