پاکستانتازہ ترین

مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی،اسلام آباد،ایبٹ آباد،مظفرآباد جل تھل ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) اسلام آباد راول پنڈی میں بڑے دنوں کے بعد موسم نے چپ کا روزہ توڑ دیا اور صبح سویرے ابر کرم برس پڑا۔ گرمی کے ستائے روزہ داروں کی جان میں جان آئی۔ آج صبح اسلام آباد،راول پنڈی میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ شہریوں کے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔  شہروں میں کئی روز سے جاری گرمی کی لہر میں کمی آئی تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ کہتے ہیں۔ قدرت نے خاص مہربانی کی ۔ روزہ آسانی سے گزرے گا۔جڑواں شہروں سمیت گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، ہزارہ ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے مکینوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹے میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا اور اگلے چوبیس گھنٹے میں بھی بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  میں نے جو کچھ کیا وہ عوام کے وسیع تر مفادات کی خاطر کیا، ارشد محمود

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker