پاکستانتازہ ترین

ہنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش، موسم خوش گوار ہوگیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب میں کئی روز سے جاری گرمی کی  کا زور آج اس وقت ٹوٹ گیا جب ابر کرم برس پڑااور صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز اور ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام موسم کا لطف اٹھانے گلیوں اور سڑکوں پر نکل آئے۔ فیصل آباد اور جھنگ میں پہلے تیز آندھی نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کچھ دیر بعد ہی تیز بارش شروع ہوگی۔ گرمی کے ستانے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور خوب دل بھر کر بارش سے لطف اٹھایا۔ قصور اس کے گردو نواح میں بھی موسلادھار بارش نے شہر کو جل تھل کردیا۔ لیہ اور اس کے گرد ونواح میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ۔ نوجوان، بوڑھے اور بچے سبھوں نے شدید گرمی کے بعد ابر کرم کا بھر پور لطف اٹھایا ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ہلکی بارش نے گرمی کی شدت کو کسی حد تک کم کردیا تاہم کالے بادل ابھی جم کر نہیں برسے البتہ ہلکی بارش سے بھی گرمی شدت میں کمی آگئی جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button