تازہ ترینعلاقائی

پنجاب میں موسلا دھار بارش، لاہور اور سرگودھا میں چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

لاہور(نامہ نگار)پنجاب میں موسلا دھار بارش، لاہور اور سرگودھا میں چھتیں گرنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ،طوفان اتنا شدید تھا کہ واپڈا کے کھمبے زمین بوس ہوگئے جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقے تاحال تاریکی میں ڈوب گئے ،لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کالا خطائی روڈ پر آندھی کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اپنے 2کم سن بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو ٹیم کے مطابق جاوید پارک کالا خطائی روڈ کے محنت کش زاہد کی اہلیہ روبینہ اپنے دو بیٹوں 4 سالہ منصور اور 7 ماہ کے عظیم کیساتھ گھر میں موجود تھی کہ تیز آندھی سے مکان کی چھت گر گئی،خاتون اوراس کے دونوں بچے ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو نے انہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔سرگودھا میں بارش اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی۔ مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں اوردیواریں گرنے سے 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق اور سترہ افراد زخمی ہوگئے۔سب سے اندوہناک حادثہ کلب روڈ کے قریب ہوا جہاں دیوار گرنے سے لان میں کھیلتے ہوئے بچوں پر دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جابحق اوردو زخمی ہوگئے بکر منڈی کے قریب دکان کی چھت گرنے سے سات افراد ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جابحق ہوگئے۔ادھر ایک سو چار چک فاضل ٹاون میں بھی گھر کی دیوار اور چھتیں گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے طوفان اتنا شدید تھا کہ واپڈا کے کھمبے زمین بوس ہوگئے جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقے تاحال تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوامی مقامات پر کپڑے سے بنے ہوئے ماسک پہنیں: ڈبلیو ایچ او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker