پاکستانتازہ ترین

بارش اور تیز ہواﺅں سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا

 لاہور (نمائندہ خصوصی ) شہر میں ایک بار پھر بارش برس پڑی اور تیز ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں صبح سویرے شہر کو کالی گھٹاﺅں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تیز ہوا کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش بر سنے لگی، بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہو ئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا حالیہ سلسلہ گزشتہ سلسلے سے قدرے کم دورانیہ کا ہوگا اور بارش بھی وقفے وقفے سے ہوگی جوآئندہ 2 دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ جمعةالمبارک کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 31ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button