تازہ ترینعلاقائی

سبی و گردونواح میں طوفانی آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش،درجنوں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے

سبی( نمائندہ پاک نیوز)سبی و گردونواح میں طوفانی آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش،درجنوں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے،بجلی کا نظام متاثر،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،متعدد کچے مکانات منہدم،دریائے ناڑی میں طغیانی ،گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مون سون کی آمد کے ساتھ ہی طوفانی ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے سبی شہر و مضافات کو جل تھل کردیا،موسلادھار بارش اور آندھی کے باعث ناڑی گاج روڈ اور لونی روڈ کے مقام پر درجنوں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جبکہ بجلی کا نظا م بھی متاثر ہوا ہے اس کے علاوہ شہر کی کچی آبادی والے علاقوں میں بھی متعدد مکانات منہدم ہو گئے اور دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں،جبکہ سبی شہر کے نشیبی علاقے بارش کے پانی سے زیر آب آگئے الہ آباد ،غریب آباد،لونی روڈ،عزیز شہید کالونی میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا جس سے شہریوں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا،طوفانی بارشوں کے باعث دریا ناڑی میں طغیانی آگئی ہے ایکسیئن ایری گیشن محمد اکبر کھوسہ کے مطابق بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں ناڑی گاج ہیڈ ورکس کے مقام سے42ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر چکا ہے جبکہ دریائے تلی سے ڈیڑھ ہزار کیوسک کا معمولی نوعیت کا سیلابی ریلہ گزرا ہے انہوں نے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری تاہم اس ضمن میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ ایری گیشن الرٹ ہے جبکہ دریائے ناڑی کی پشتیں کمزور ہونے کی وجہ سے سیلابی پانی کے نتیجہ میں کٹاؤ معمول کے مطابق ہوا ہے ،دریں اثناء حالیہ بارش کے بعد سبی اور گردو نواح میں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی ہے جس موسم خوشگوار ہوگیاہے جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ،جگہ جگہ قحبہ خانوں سےنوجوان نسل تباہی کےدہانے پرپولیس لمبی تان کرسوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker