پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی وقفوں سے بارش جاری

اسلام آباد(بیوروچیف)  ملک کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔۔ جڑواں شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے سے ملازمین کو دفاتر اور طلباء کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملک کے اکثر علاقوں میں جمعرات کو شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مری، آزادکشمیر، ہزارہ ڈویژن اور شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ مری اور گلیات میں آج مزید برفباری ہو گی۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے ٹریفک معمول سے کم ہے، ملازمین اور اسکولوں، کالجوں میں جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اکثر دکانیں بند ہیں۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کوٹلی میں 47، مالم جبہ44،مری،راولپنڈی40،پشاور36،راولاکوٹ   34، بنوں33،اسلام آباد32، رسالپور26 اور لاہور میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مری،کالام میں ایک فٹ،پاراچنار اور راولاکوٹ میں آدھا فٹ برف پڑی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، گوجرانوالہ،مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن کشمیر،گلگت بلتستان،کوئٹہ،قلات، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا : ریجنل یونین آف جر نلسٹس اور ڈسٹر کٹ یونین آف جر نلسٹس کا مشترکہ تعزیتی اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker