پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ملکہ کوہسار مری میں بھی برفباری جاری ہے ۔ بارش اور برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔ چنیوٹ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہو گئی۔اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پنجاب کے شہروں میں سرد ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔آزادکشمیر کے شہری علاقوں ہٹیاں بالا، مظفرآباد، کوٹلی، میرپور اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔ بالائی علاقوں کے پہاڑ برف سے ڈھک چکے ہیں۔ وادی گریس ، وادی شونٹھر، وادی جاگراں اور وادی لیپہ میں شدید برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی والی وادی لیپہ کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ مری میں برفباری نے موسم انتہائی دلکش بنادیا ہے۔ ہرطرف پڑی برف سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کررہی ہے۔چنیوٹ میں لالیاں جھنگ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔ حادثے میں دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ ظفروال، کوٹ رادھا کشن، وہاڑی، پنڈدادنخان اور گوجرہ سمیت مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش جاری ہے۔ بادل برستے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابی مہم میں کی راہ میں مشکلات کھڑی کی جارہی ہے: عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker