پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

کراچی(پاک نیوز) ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز متوقع ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زیر یں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش نظر بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ ملک بھر میں 10 سے 13 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button