پاکستان

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ، موسم سرد

پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ لاہور، میانوالی ، شیخوپورہ ،جھنگ ،گوجرانوالہ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے ۔ شمالی وزیرستان اوراورکزئی ایجنسی میں برفباری سے تاحد نگاہ برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ اسکردو، لوئر دیر اور غذر میں برفباری سے پہاڑوں پربرف کی تہ جم گئی۔ چترال اور گرد ونواح میں بارش جبکہ پہاڑیوں پربرفباری ہو رہی ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اور ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کالا باغ ، جھنگ، میانوالی، دیپالپور، چنیوٹ، شیخوپورہ، پتوکی اور قصور میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد آج ژالہ باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بارش اوربرفباری کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اورکزئی وین دھماکے میں دس افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker