پاکستانتازہ ترین

کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری

rain-in-lahoreسردی پھر لوٹ آئی(مانیٹرینگ سیل)۔ مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سےملک میں ٹھنڈ نے ڈیرے ڈال دیئے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔ جاتی ہوئی سردی کو بارش نے روک لیا۔ کراچی ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم کی انگڑائی نے جل تھل ایک کر دیا ۔کوئٹہ سمیت بالائی اور شمالی بلوچستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک، زیارت ، کان مہترزئی اور قلات میں منفی چار ہو گیا۔ خضدار میں تینتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ خیبر پختونخواہ سے بھی سردی رخصت ہونے کیلئے تیار نہیں ۔ پشاور میں بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا۔ چارسدہ ،دیربالا اور گرد نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش نے ٹھنڈ بڑھا دی۔کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر برفباری پھر شروع ہو گئی ۔ایبٹ آباد ، ہری پور اور مانسہرہ میں بھی ہلکی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہو گیا ۔پنجاب میں بھی لگنے والی جھڑی رکنے کو تیار نہیں ۔جھنگ ، سرگودھا ،میانوالی اور بکھر میں بھی بارش سے موسم میں خنکی بڑھ گئی۔بالائی سندھ میں بھی بادل جم کر برسے ۔لاڑکانہ ، خیر پور ، سکھر ، پنوعاقل ، گوٹکی میں بھی برکھا رت نے خوب رنگ دکھایا ۔ وقفے وقفے سے برسنے والے مینہ سے گرم کپڑے لوٹ آئے اور منچلے جگہ جگہ آگ جلا کر سردی کا توڑ کر رہے ہیں۔کراچی والے افق پر چھائے بادل بھی برس پڑے۔ چھٹی کے دن موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد ساحل پر پہنچ گئی۔ میر پور آزاد کشمیر میں بھی موسلادھار بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا جبکہ آئندہ دو روز میں مالاکنڈ ، ہزارہ ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری اور گلیات میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker