تازہ ترینعلاقائی

سیلاب زدگان کو امداد کی بجائے ایم پی اے اپنے ووٹرز میں تقسیم پر لگے ہوئے ہیں

چنیوٹ (بیورورپورٹ)سیلاب زدگان کو امداد کی بجائے ایم پی اے اپنے ووٹرز میں تقسیم پر لگے ہوئے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے اونٹ کے منہ میں زیرہ اور وہ بھی مستحقین کو نہ مل سکی تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی راجہ اسد نے بتا یا کہ اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ کو میں نے اپنے علاقہ کی صورت حال بتا ئی جنہوں نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی وقت نائب تحصیل دار مہر عمردراز مارتھ کو فون کیا اور متاثرہ علاقہ کے لوگوں کی امداد کا حکم دیا جب نائب تحصیل دار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ ایم پی اے ثقلین انور کا انکو فون آیا ہے کہ ان کے والد محمد انور سپرا آرہے ہیں وہ جہاں کہیں وہاں لے جا کر امداد تقسیم کرنی ہے ان کی اجازت کے بغیر کہیں نہٰں جانا آپ ایم پی اے سے بات کر لیں راجہ اس د کے مطابق جب انہوں نے ایم پی اے ثقلین انور سپرا سے بات کی تو وہ تلخی کرنے لگے اور کافی تند و تیز باتیں کیں میں نے فون بند کیا تو ان کا پیغام مجھے ایس ایم ایس کی صورت میں ملا جس میں لکھا تھا’’ i,m sorry if something wrong said to u‘‘ان کا کہنا تھا کہ ایک ایم پی اے کے والد کا کیا اکم کہ اپنے ووٹرز کے گھروں میں جا کر ان کو امداد دے جب کہ جن کا سب کچھ برباد ہوگیا وہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ان کو بد دعائیں دیں ٹھٹھہ محمد شاہ سے تعلق رکھنے والے عمران شاہ ،غالب رضا نے بھی یہی کہا کہ ایم پی اے ثقلین انور سپرا کو سلیمان اور اپنے ووٹرز کے سوا کو ئی اور نظر نہیں آتا جس کو وہ امداد دیں وہ ایس لوگوں کو امداد کے نام پر رشوت دے رہے ہیں جو اس کا حق نہیں رکھتے جن کا کچھ بھی نقصان نہیں ہوا ان یہ بھی کہنا تاھ کہ ایم پی اے کا باپ اور سالا کس بنا پر امداد تقسیم کرتے پھر رہے ہیں کیا وجہ ہے کہ حکومت خاموش ہے اور اپنی بدنامی کا سبب بننے والوں کا محاسبہ نہیں کر رہی جب کہ سیکرٹری اوقاف ثاقب عزیز بھی ایم پی اے کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker