لاہور(نامہ نگار) لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں جیولرز کے دکان پر ڈکیتی کی واردات میں مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا گیا متاثرہ دکاندار کے مطابق موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو ایک سو ستر تولے سونے کے زیورات اور تیس تولے خام سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔ تاجروں نے واردات کے بعد احتجاجاٍ دکانیں بند کردیں اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا ایس ایس پی آپریشنز نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی
You must be logged in to post a comment.