علاقائی

رائیونڈ:90 فی صد عوام نے رائیونڈ کو تحصیل کا درجہ دینےکا مطا لبہ کردیا

رائے ونڈ ﴿ کرائم رپورٹر ﴾ وزیر اعلیٰ پنجاب کارہائشی علاقہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم،کھیل کے میدان نہ معیاری ہسپتال ،ٹوٹی سڑکیں ،انتظامی افسران کی عدم موجودگی رائے ونڈ کی 90فی صد عوام نے رائے ونڈ کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطا لبہ کردیا ۔انتظامی اور قانونی معاملات کے حل کیلئے اہل علاقہ کو لاہور کا رخ کرنا پڑتا ہے سروے میں لوگوں کا اظہار خیال ۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اہمیت کے حامل شہر رائے ونڈ کے رہائشی زندگی بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں رائے ونڈ شہر میں لڑکوں کیلئے کوئی ہائی سکول موجود نہیں مقامی طلبائ کو میٹرک کیلئے یونین کونسل 148جانا پڑتا ہے جس سے کئی طلبائ کو حادثات پیش آچکے ہیں مقامی شہریوں نے گزشتہ روز کئے گئے سروے میں کہا بھائی عابد نے کہا کہ رائے ونڈ عالمی شہرت رکھنے کے باجود بے شمار مسائل کا شکار ہیں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ناکامی کا شکار ہوگیا سبزی منڈی کا قیام خواب بن گیا ہے مہنگائی کو قابو پانے کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں ہورہے سیوریج کا گندا پانی گھروں میں تباہی پھیلا رہا ہے واپڈا کی تاریں موت بانٹ رہی ہیں ان مسائل کو حل کروانے کیلئے رائے ونڈ کا تحصیل ہونا بہت ضروری ہے شیخ نصیر احمد نے کہا کہ رائے ونڈ دولاکھ آبادی پر مشتمل ہونے کے باوجود تحصیل کے درجہ سے محروم ہے وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ رائے ونڈ کو ہنگامی بنیادوں پر تحصیل کا درج دیں میاں محمود احمد نے کہا کہ تھوڑی آبادیوں پر مشتمل علاقوں کو تحصیل کا درجہ مل رہا ہے لیکن رائے ونڈ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ فوری پورا کیا جائے محمد ندیم زرگر نے کہا کہ رائے ونڈ کی عوام کو چھوٹے چھوٹے اور معمولی معاملات کے لئے لاہور کے دھکے کھانے پڑتے ہیں اس سے نجات مل جائیگی شیخ محمد نعمان نے کہا کہ شورکوٹ اور بھیرہ جیسے علاقوں کو تحصیل کا درجہ ملنا اور رائے ونڈ کو نظر انداز کرنا حکومت وقت کی اہل رائے ونڈ سے زیادتی ہوگی حکیم نذیر احمد نے کہا کہ رائے ونڈ کی مقامی انتظامی مشینری نواز شریف فارم پر رہتی ہے اگر تحصیل کا درجہ مل جائے تو اس سے مقامی عوام کو بے شمار سہولیات میسر آئیں گی صدر انجمن تاجران میاں مبشر حسین نے کہا کہ رائے ونڈ کو تحصیل کا درجہ ملنا اسکا بنیادی حق ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اہل رائے ونڈ سے تحصیل کا وعدہ بھی کیا تھا اب رائے ونڈ چونکہ بے شمار مسائل کا شکار ہے جسکو حل کروانے کیلئے تحصیل کا درجہ ملنا نہایت ضروری ہے سابق ناظم ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ رائے ونڈ میں سرکاری افسران کی عدم موجودگی کیوجہ سے کرپشن اقربا پروی بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات میں پیچیدگیوں اور دشواری کیوجہ سے آج رائے ونڈ مسائلستان بنا ہوا ہے حاجی محمد حسن نے کہا کہ رائے ونڈ کا سارا پیسہ لاہور کے دیگر علاقوں میں خرچ ہورہا ہے اقبال ٹائون میں شامل ہونے کیوجہ سے رائے ونڈ کی ترقی رکی ہوئی ہے رائے ونڈ کو الگ ٹائون اور تحصیل کا درجہ ملنے سے ملک وقوم کا سرمایہ اور وقت بچے گا فیاض شیخ نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو ایک جھاڑو خریدنے کیلئے سینکڑوں روپے ضائع کرنے پڑتے ہیں اگر رائے ونڈ تحصیل بن جائے تو 80فی صد مسائل کا خاتمہ یقینی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button