علاقائی

رائے ونڈ :نام نہاد دندان سازوں نے رائیونڈ میں ات مچادی،سادہ لوح افراد سے دانت لگوانے کیلئے ہزاروں روپےبٹورنے کا دھندہ جاری

رائے ونڈ ﴿ رپورٹ:سید شہباز حیدر  ﴾ نام نہاد دندان سازوں نے رائے ونڈ میں ات مچادی ۔مڈل پاس دندان سازوں نے عالمی تبلیغی مرکز سمیت شہر کے اہم علاقوں میں کلینک بنالئے ،سادہ لوح افراد سے دانت لگوانے کیلئے ہزاروں بٹورنے کا دھندہ جاری ۔دانتوں کے علاج کی آڑ میں مہلک بیماریوں کی منتقلی کا خوفناک سلسلہ جاری ،محکمہ صحت کے راشی افسران کی آنکھیں چمک سے چندھیا گئیں ۔نام نہاد دندان سازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ تبلیغی مرکز سمیت شہر کے اہم علاقوں میں ان پڑھ نوجوانوں نے ڈینٹل کلینک کھول لئے ہیں جہاں سادہ لوح خواتین ومرد کے دانتوں کے علاج کا سلسلہ عروج پر ہے حالیہ کئے گئے سروے میں معلوم ہوا ہے کہ رائے ونڈ شہر کے سول ہسپتال میں ڈینٹل سرجن کی سہولت موجود ہونے کے باوجود شہری دانتوں کے علاج کیلئے ان پڑھ دندان سازوں کا رخ کررہے ہیں سروے میں معلوم ہوا ہے کہ عالمی تبلیغی مرکز کے پڑوس میں درجنوں ایسے عطائی ڈینٹل کلینک سجائے بیٹھے ہیں جنکی تعلیمی قابلیت میڑک بھی نہیں ہے چند انگریزی دوائیوں کے نام یاد کرنے کے بعد سادہ لوح لوگوں کی علاج کے نام پر جیبیں صاف کررہے ہیں شہر میں موجود اکلوتے ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عدنان اصغر نے بتایا کہ دندان سازی کیلئے باقاعدہ بی ڈی ایس کی ڈگری ہوتی ہے جو یہاں کسی کے پا س نہیں انہوں نے بتایا کہ دانتوں کا علاج کروانے کیلئے آنیوالے سادہ لوح لوگ ان پڑھ عطائیوں سے متعدد مہلک بیماریاں ساتھ لیکر جاتے ہیں کیونکہ انکے پاس حفظان صحت کیلئے کوئی مناسب انتظام نہیں ایک سرنج کیساتھ کئی مریضوں کو چیک کرنے والے عطائی موت بانٹ رہے ہیں ڈاکٹر عدنان کے مطابق چند ٹکوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جدید آلات سے لیس دو نمبرخوبصورت ڈینٹل کلینکوں پر ان پڑھ لڑکے ہزاروں کی دیہاڑیاں لگا نے کیساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس ،کینسر ،منہ و معدے کی جملہ امراض بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں .

یہ بھی پڑھیں  رائیونڈ:غیرمناسب انتظام ،پاکستان ریلوےٹریک ورکشاپ جنگل میں تبدیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker