علاقائی

رائے ونڈ۔ سابقہ حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے آج ہزاروں بوائیلر انجینئرز بے روزگار ہیں،انجینئرمسعود احمد خاں

رائے ونڈ ﴿ رپورٹ:سید شہباز حیدر ﴾ سابقہ حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے آج ہزاروں بوائیلر انجینئرز بے روزگار ہیں،تفصیلات کے مطابق انجینئر مسعود احمد خاں نے ا پنے ان خیالات کا اظہار پاک نیوزکے نمائندہ سیدشہبازحیدرسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے غلط فیصلے کی وجہ سے آج ہزاروں بوائیلر انجینئرز بے روزگار ہیںجسکی وجہ یہ ہے کہ ملز مالکان کو سا لا نہ بوائیلرز انسپکشن نہ کروانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے،ملز مالکان اس غلط فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بوائیلر انجینئرزکو ملازمت نہیں دیتے کیونکہ وہ اپنے بوائیلرز بغیر انجینئرز کے آپریٹرزاور ہیلپرزوغیرہ سے چلوا رہے ہیں جسکی وجہ سے کئی بوائیلرز کو نقصان پہنچ چکا ہے اور کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں،میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری حل کیا جائے اور ایک ٹاسک فورس بنائی جائے جو پنجاب بھر سے کوائف اکٹھے کرے کہ کہاں کہاں اور کن ملز میں بوائیلرز انجینئرکے بغیر بوائیلرزکو چلایا جا رہا ہے اور ان ملز مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے،اور ان بوائیلر انجینئرز کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے جو اپنا سر ٹیفکیٹ چلا رہے ہیں اور نوکری کہیں اور کر رہے ہیںان کے خلاف بھی ایسا قانون بنایا جائے کہ ایسے بوائیلر انجینئرزغیرقانونی طورپر کام نہ کر سکیں،اس سے ہزاروں بے ر وزگار بوائیلر انجینئرز کو نوکری بھی مل جائے گی، بوائیلر انجینئر مسعود احمد خاںنے مزید کہا کہ میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہوںکہ بوائیلرزبورڈ کو با اختیار بنا کر بوائیلرانسپکٹرز کو اپنے اپنے ریجن میں فل اختیارات دیئے جائیں تا کہ سا لانہ انسپکشن کر سکیں، سا لانہ انسپکشن نہ ہونے کی وجہ سے بورڈکو سالانہ لاکھوںروپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پشین:آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ اورجلسہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker