علاقائی

رائے ونڈ:محنت کش کی دوبیٹیاں پراسراربیماری میں مبتلا، ٹانگوں سے معذور،علاج کروانے کی اپیل

رائے ونڈ ﴿ کرائم رپورٹ﴾ محنت کش کی دو بیٹیاں پراسرا ر بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد ٹانگوں سے معذور ۔جمع پونجی علاج پر لگانے کے باوجود ٹھیک نہ ہونے پر والدین ذہنی مریض بن گئے ۔حکومتی سطح پر علاج کروانے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق مانگا روڈ محلہ غوث پورہ کے رہائشی محنت کش ملک لیاقت علی کی دو کم سن بیٹیاں سات سالہ مسکان اور چھ سالہ مہک گزشتہ دو سالوں سے پراسرار بیماری میں مبتلا ہو کر زندگی کی سانسیں پوری کررہی ہیں غریب والدین اپنی جمع پونجی بیٹیوں کے علاج پر خرچ کرنے کے باجود مکمل علاج کروانے سے قاصر ہیں گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معصوم مسکان اور مہک نے روتے ہوئے کہا کہ ہمار ا دل چاہتا ہے کہ ہم بھی سکول جائیں اچھے کپڑے پہنیں اور چلیں پھریں لیکن ہماری ٹانگوں کی بیماری کیوجہ سے ہم سارا دن چارپائی پر بیٹھ کر گزار دیتی ہیں متاثرہ لڑکیوں کے والد ملک لیاقت علی نے کہا کہ میں فیکٹری میں کام کرتا تھا فیکٹری بند ہوجانے کے باعث آجکل بے روز گار ہوں بیٹیوں کا علاج کروانا تو درکنار انکی روٹی بھی پوری نہیں کرسکتا والدہ زبیدہ بی بی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کیوجہ سے کئی کئی دن ہمارے گھر کا چولہا نہیں جلتا لیکن ہم سفید پوش اور خود دار لوگ ہیں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا جس اللہ نے ان بیٹیوں کو پیدا کیا ہے وہی انکے علاج کے سبب پیدا کریگا محلے داروں کے مطابق مذکورہ خاندان انتہائی خود دار اور باوقار زندگی بسر کررہا ہے اپنی بیٹیوں کے علاج کیلئے اپنا گھر بار بیچنے کے باوجود کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا محلے داروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خاندان کی مالی اعانت کے ساتھ ساتھ انکی بیٹیوں کا سرکاری سطح پر علاج معالجہ ممکن بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  نیشنل پریس کلب سانگھڑ کے عہدیداروں کو مبارک باد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker