علاقائی

رائے ونڈ:جگہ جگہ کھڈے ،نا ہموار سڑک ،نکاس آب کا ناقص انتظام ،عملہ صفائی کی چشم پوشی

رائے ونڈ ( نامہ نگار ) جگہ جگہ کھڈے ،نا ہموار سڑک ،نکاس آب کا ناقص انتظام ،عملہ صفائی کی چشم پوشی ۔د س سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار قصور روڈکے سےنکڑوں تاجر مرےض بن گئے ۔سڑک کی عدم تعمےر سے بارشوں کا پانی تباہی پھےلا دےتا ہے اقبال ٹاﺅن سمےت کوئی عملہ ادھر کا رخ نہےں کرتا ۔تاجروں کا شدےد احتجاج ۔تفصےلات کے مطابق 86کروڑ کی کثےر لاگت سے جاری تعمےراتی منصوبہ جات کا رخ شہر کے مخصوص علاقوں تک محدود رہنے پر قصور روڈ کے تاجروں شےخ انعام اللہ ،ملک محمد اقبال،رانا لےاقت ،محمد ارشد،شاکر شاہ،ودےگر نے شدےد احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرصہ دس سال سے قصور ،کوٹ رادھاکشن روڈ کھنڈرات کا منظر پےش کررہی ہے منتخب نمائندوں کی بے حسی اور عدم توجہ سے ہمارا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گےا ہے گز شتہ روز سروے مےں انہوں نے کہا کہ مذکورہ روڈ کی مناسب صفائی نہ ہونے سے گردوغبار سے متعدد تاجر دمہ کے مرےض بن چکے ہےں شےخ انعام اللہ نے کہا کہ صرف سڑک کی خرابی کی وجہ سے مےں مرےض بن چکا ہوں ہمارے ووٹوں سے اقتدار کے جھولے جھولنے والے حکمران خوف خدا کرےں انہوں نے مزےد کہا کہ کسی بھی شہر کی خوبصورتی اس کا داخلی راستہ ہوتا ہے رائے ونڈ کا داخلی راستہ بارشوں کے اےام مےں کسی جوہڑ سے کم نہےں ہوتا ،محمد نعیم مغل پاک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رائے ونڈ میا ں برادران کا اپنا شہر ہے اس کے باوجود بھی یہاں کو ئی تر قیا تی کام نہیں کروایا گیا ،محمد اشفا ق رضا نے کہا حکمران ووٹ لینے کیلئے تو آ جاتے ہیں لیکن بعد میں 5,5سال تک کوئی غریب عوام کا حال تک نہیں پوچھتا،رانا لےاقت نے کہا کہ مذکورہ روڈ انتہائی اہمےت کی حامل ہونے کے باوجود ضلعی انتظامےہ قصور اور لاہور نے اس کی تعمےر ومرمت مےں کوئی دل چسپی نہےں لی جس سے تاجر شدےد ذہنی کرب کا شکار ہےں ملک محمد اقبال نے کہا کہ بارشوں مےں تےن سے چار فٹ گہرے کھڈوں مےں گاڑےاں پھنس جاتی ہےں جس سے جہاں گاڑےوں کا نقصان ہورہا ہے وہاں مسافروں کو بھی ذلےل ورسوا ہونا پڑتا ہے تاجر رہنماﺅں نے منتخب نمائندوں کو شدےد تنقےد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ کے اہم علاقوں مشن کالونی ،جناح آبادی ،محلہ اسلام آباد،محلہ برہان پورہ ،بستی امےن پورہ سمےت اہم علاقوں سے ملانے والی مذکورہ سڑک کو ہنگامی بنےادوں پر تعمےر کےا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں یونائیٹیڈ گروپ کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker