علاقائی

رائیونڈ:تبلیغی مرکز کے قریب گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا

رائے ونڈ ﴿سید شہباز حیدر سے﴾ عالمی تبلیغی مرکز کے پڑوس میں گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا ۔وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کیوجہ سے عالمی تبلیغی مرکز کے پڑوس میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں فلتھ ڈپو کی بروقت صفائی نہ ہونے سے گندگی اور غلاظت سڑکوں پر نظر آرہی ہے سیوریج بند ہوجانے سے گندا پانی سڑکوں پر نظر آرہا ہے تبلیغی مرکز کے گیٹ نمبر 5کے سامنے گٹروں کے پانی کی وجہ سے راستے بند ہوگئے ہیں مقامی لوگ اور تبلیغی کارکنان کر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں جسکی وجہ تبلیغی مرکز سڑکوں پر گندگی کی بھر مار سے جہاں زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہاں وطن عزیز کی جگ ہنسائی بھی ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کا نادہندہ صارفین آب کیخلاف بھرپور آپریشن کافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker