تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ: ادھار رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر مقروض نے قرض خواہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

رائے ونڈ(نامہ نگار) ادھار رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر قرض خواہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رائے ونڈ سٹی کی حدود میں واقع کالے دا کوٹ سندر روڈ کے رہائشی عابد مسیح ولد نانک مسیح نے رائے ونڈ ماڈل بازار کے رہنے والے گلریز احمد ولد سہیل احمد سے مبلغ 40,000روپے لینا تھے۔ عابد مسیح نے جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو گلریز احمد نے اسے اپنے گھر آنے کو کہا اور رقم واپس دینے سے حیلے بہانے کرنے لگا۔ دریں اثنا دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی جس پر گلریز احمد نے پسٹل نکال کر فائرنگ کر دی۔ گولی عابد مسیح کی پنڈلی کو چیرتی ہوئی نکل گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ رائے ونڈ نے ملزم گلریز احمد کے خلاف بجرم 324ت پ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نماز قائم کرو اور اللہ کے عذاب سے بچو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker