تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ: ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کے چھاپے۔پرچے درج

رائے ونڈ (نامہ نگار) تھانہ سٹی رائے ونڈ نے چھاپے کے دوران بآواز بلند سپیکر کھول کر تقاریر کرنے والے خطیبانِ مساجد کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے مقدمات درج کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس۔ ایچ ۔او تھانہ سٹی کے حکم پر پولیس کی ٹیم نے گزشتہ روز چھاپے مار کر مختلف مساجد کے خطیبان کے خلاف بلند آواز سپیکر کے ساتھ پر جوش تقاریر کرنے پر جامع مسجد غفار طفیل پاجیاں کے خطیب قاری بلال، جامع مسجد بلال جودھو دھیر کے خطیب مولوی سرور، جامع مسجد نور پاجیا ں کے خطیب محسن رضا، جامع مسجد صدقے یا رسول اللہ ڈیرہ شرف دین کے خطیب مولوی محمد طفیل، جامع مسجد خدیجہ الکبری سکول والی کے خطیب قاری آصف اور کئی دوسرے خطیبان کے خلاف مقدمات درج کر دیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker