تازہ ترینعلاقائی

رائےونڈ:سٹی ٹریفک پولیس کی آشیرباد سے لکڑبگوں کوانسانی جانوں سےکھیلنےکی کھلی چھٹی

رائے ونڈ(سید شہباز حیدر) سٹی ٹریفک پولیس کی آشیر باد سے لکڑ بگوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی ۔ چلتی پھرتی موت لکڑ بگانامی سواری کی وجہ سے ایک درجن سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ درجنوں افراد حادثات کا شکار ہوکر اپاہج زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔کوئی پوچھنے والا نہیں بااثر لکڑ بگا مالکان نے ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ویگنیں اور مزدا گاڑیاں بند کروادی ہیں سٹی ٹریفک پولیس حکام نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ بھمبہ روٹ پر تین درجن سے زائدچلنے والے لکڑ بگا نامی سواری کی وجہ سے کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں کم سن اور نابالغ بچے لکڑ بگا چلا کر مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کاغیر قانونی دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں ان لکڑ بگوں کو صدر پولیس چوکی بھمبہ اور سٹی ٹریفک پولیس رائے ونڈ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے ۔ مذکورہ لکڑ بگوں کو کوئی قانونی حثیت حاصل نہیں چند ہزار روپے کے عوض پیٹر انجن سے تیار شدہ لکڑ بگا کسی طرح بھی محفوظ سفر کے قابل نہیں ان لکڑ بگوں کے ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نابالغ اور کم سن لڑکوں کی ہے جب کہ دیگر افراد نشہ کے عادی بھی ہیں ۔ بااثر لکڑ بگا مالکان نے رائے ونڈ پھاٹک کے قریب باقاعدہ اپنا اڈا بنا رکھا ہے۔ مقامی سماجی حلقوں نے سٹی ٹریفک پولیس حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصراور رائے ونڈ بھمبہ روٹ پر چلنے والی غیر قانونی سواری لکڑ بگا پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے اس روٹ پرمسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے ویگنوں اور مزدا گاڑیوں کا اجراء کرئے ۔

یہ بھی پڑھیں  سوات،چترال،مینگورہ، دیر میں زلزلے کے جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker