تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ:لاہور روڈ پر مسیحی برادری کا احتجاج، جلاؤ گھراؤ، ٹریفک جام، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ لاہور روڈ پر مسیحی برادری نے گزشتہ روز یوحنا آباد لاہور کے دو چرچوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور ان کے نتیجے میں 15افراد کی ہلاکت اور 79کے زخمی ہونے پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، نعرے بازی کی اور بھوبتیاں چوک پر سڑک کے درمیان ٹائر جلا کر سڑک کو مکمل طور پر بند کر دیا۔ اس روڈ بلاک کی وجہ سے عوام الناس کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ ڈرائیور حضرات کو لاہور سے رائے ونڈ پہنچنے کے لیے قریبی دیہات سے بائی پاس لینا پڑا جس کی وجہ سے ڈیوٹی پر پہنچنے والے لوگ کام پر دیر سے پہنچے۔یاد رہے کہ کل بھی رائے ونڈ لاہور روڈ پر ’’ شیر شاہ‘‘ کے مقام پر اسی طرح کا احتجاج کیا گیا تھا۔ شیر شاہ کا علاقہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے قریب ہی واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پانی کے بغیر زندگی کا تصور ممکن نہیں!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker